Home اہم خبریںمصنوعی روشنی سے بجلی پیدا کرنے والا سولر پینل تیار

مصنوعی روشنی سے بجلی پیدا کرنے والا سولر پینل تیار

by Admin
0 comments

اس ترقی یافتہ دور میں ماہرین حیران کن چیزیں تیار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں سائنس دانوںنے ایک نئی قسم کا سولر پینل ایجاد کیا ہے جو کمرے کے اندر موجود مصنوعی روشنی سے بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ یہ نئی نسل کے سولر سیلز پیرووسکائٹ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں، جس کو قابلِ تجدید توانائی کو بدل کر رکھ دینے کی صلاحیت کے لیے سراہا جاتا ہے۔

سلیکون سے تیار کردہ سولر پینلز کے مقابلے میں سورج کی روشنی کو بجلی میں بدلنے کی شرح بہترین ہونے کی وجہ سے اس مواد کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ اس مٹیریل کو ایڈجسٹ کر کے کمرے میں موجود بلب یا دیگر مصنوعی روشنیوں سے بھی توانائی بنائی جاسکتی ہے۔ 

تاہم، اس عمل سے پیرووسکائٹ میں معمولی نقص پیدا ہو گئے تھے، جس سے یہ کم مؤثر اور زیادہ غیر مستحکم ہو گیا تھا۔ تائیوان کی نیشنل یینگ منگ چیاؤ ٹنگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم نے ایک کیمیکل طریقے کا استعمال کرتے ہوئے مسئلے کو حل کیا ہے، جس سے یہ سولر سیلز روزانہ کے استعمال کے قابل ہوگئے ہیں۔

بینڈ گیپ ایڈجسٹمنٹ نامی اس طریقے کا استعمال سلیکون سولر سیلز میں ممکن نہیں ہے۔ محققین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ریموٹ کنٹرول اور پہننے والی ڈیوائس کو چارج کیا جا سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00