Home اہم خبریںامریکی یونیورسٹی میں پڑھنے والا پی ایچ ڈی کا بنگلادیشی طالبعلم دوست سمیت قتل، روم میٹ گرفتار

امریکی یونیورسٹی میں پڑھنے والا پی ایچ ڈی کا بنگلادیشی طالبعلم دوست سمیت قتل، روم میٹ گرفتار

by Admin
0 comments

فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی ریاست فلوریڈا میں یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا کے ایک بنگلادیشی پی ایچ ڈی طالبعلم کی لاش ملنے کے بعد اس کے روم میٹ پر دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ حشام ابو غاربیہ پر زامل لیمون اور ان کی دوست ناہیدہ برسٹی کے قتل کے الزام میں فرسٹ ڈگری مرڈر کی دو دفعات عائد کی گئی ہیں۔

27 سالہ زامل لیمون کی لاش جمعہ کے روز ہاورڈ فرانکلینڈ برج پر ملی، جبکہ ناہیدہ برسٹی اب تک لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ سے بڑی مقدار میں خون ملنے کے بعد خدشہ ہے کہ ناہیدہ برسٹی بھی قتل ہو چکی ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے میرین اور غوطہ خور ٹیمیں پل کے قریب پانی میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق حشام ابو غاربیہ کو جمعہ کی صبح ایک گھریلو تشدد کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس نے خود کو گھر میں بند کر لیا تھا۔

مقتول زامل لیمون گزشتہ سال خزاں میں یونیورسٹی میں جغرافیہ، ماحولیاتی سائنس اور پالیسی میں ڈاکٹریٹ کر رہے تھے، جبکہ ناہیدہ برسٹی کیمیکل انجینئرنگ کی طالبہ تھیں اور گزشتہ سال یونیورسٹی میں داخل ہوئی تھیں۔

دونوں کو آخری مرتبہ 16 اپریل کو یونیورسٹی کے قریب دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اگلے روز ایک خاندانی دوست نے پولیس کو ان کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00