Home اہم خبریںمقابلۂ حسن کے دوران امیدوار کے دانت گر گئے

مقابلۂ حسن کے دوران امیدوار کے دانت گر گئے

by Admin
0 comments

— اسکرین گریب

تھائی لینڈ کے معروف مقابلۂ حسن ’مس گرینڈ تھائی لینڈ‘ کے دوران امیدوار کے دانت اسٹیج پر تقریر کے دوران گر گئے، تاہم امیدوار نے نہایت مہارت اور اعتماد کے ساتھ صورتِ حال کو سنبھال لیا۔

ایونٹ میں پیش آنے والے اس غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

مقابلے میں شریک امیدوار کمولوان چاناگو (Kamolwan Chanago) ابتدائی مرحلے میں اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے ڈینٹل وینیئرز اچانک نکل گئے، جس سے چند لمحوں کے لیے اسٹیج پر خلل پیدا ہوا۔

یہ منظر ججز اور براہِ راست موجود ناظرین کے سامنے پیش آیا، تاہم کمولوان چاناگو گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے پُرسکون رہیں اور چند لمحوں کے لیے مڑیں، اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور دوبارہ اعتماد کے ساتھ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

ان کے اس پُراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

انہوں نے بعدازاں ایوننگ گاؤن میں پوز دیتے ہوئے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، گویا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے دباؤ کے باوجود ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہا۔

یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے دوران پیش آیا، جبکہ فاتح کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔

جیتنے والی امیدوار مس گرینڈ انٹرنینشل 2026ء میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرے گی، جو بھارت میں منعقد ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00