Home اہم خبریںپی ایس ایل 11 کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی

پی ایس ایل 11 کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 27 اپریل سے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت ہوگی جبکہ 28 اپریل سے فزیکل ٹکٹس صبح 10 بجے سے مقرر کردہ کوریئر سینٹر سے دستیاب ہوں گے۔

جنرل انکلوژرز 1500 جبکہ فرسٹ کلاس کا ٹکٹ 2 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ پریمئم 4 ہزار، وی آئی پی 6 ہزار اور وی آئی پی فار اینڈ 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

وی وی آئی پی نیو پویلین کا ٹکٹ 10 ہزار اور گیلری کا ٹکٹ 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

فائنل کے موقع پر اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فینز فائنل میچ سے قبل ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00