Home اہم خبریںایران سے درآمدات میں معمولی اضافہ، پاکستان کا انحصار برقرار

ایران سے درآمدات میں معمولی اضافہ، پاکستان کا انحصار برقرار

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان کا رواں مالی سال بھی ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار ہے، جہاں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں درآمدات بڑھ کر 78 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایران سے درآمدات 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں، اس طرح رواں سال تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا جا چکا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں ایران سے درآمدات میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-24 میں ایران سے درآمدات کا مجموعی حجم ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا، جبکہ مالی سال 2024-23 میں یہ حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل مسلسل تین مالی سال تک ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر رہیں، جس کی بڑی وجہ امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کی عدم دستیابی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00