Home اہم خبریںپاکستان میں ایچ آئی وی کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟

پاکستان میں ایچ آئی وی کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

وفاقی وزارتِ صحت نے گزشتہ سال ملک میں رپورٹ ہونے والے نئے ایچ آئی وی کیسز کی تعداد بتا دی۔

وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں 14 ہزار 182 نئے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے اور ماہانہ اوسط 1 ہزار 182 رہی۔

وزارتِ صحت نے مزید بتایا کہ مارچ 2025ء میں سب سے کم 1 ہزار 16 اور جولائی میں سب سے زیادہ1 ہزار 443 کیسز رپورٹ ہوئے، سال کے دوسرے حصّے میں اوسطاً زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزارتِ صحت کے مطابق نئے ایچ آئی وی کیسز میں 8 ہزار 386 مرد ہیں یعنی مجموعی تناسب 59 فیصد رہا اور 3 ہزار 314 خواتین ہیں یعنی مجموعی تناسب 23 فیصد رہا جبکہ بچوں میں ایچ آئی وی کے 1 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے یعنی مجموعی تناسب 12 فیصد رہا۔

وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ خواجہ سراء میں ایچ آئی وی کے 734 کیسز رپورٹ ہوئے یعنی مجموعی تناسب 5 فیصد رہا۔

وزارتِ صحت کے مطابق پنجاب میں ایچ آئی وی کے 7 ہزار 920، سندھ میں 3 ہزار 859، خیبر پختون خوا میں 1 ہزار 383، اسلام آباد میں 498 جبکہ بلوچستان میں 472 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزارتِ صحت نے مزید بتایا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایچ آئی وی کے 43 اور گلگت بلتستان میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق 2024ء میں تقریباً 13 ہزار کیسز ریکارڈ ہوئے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00