Home اہم خبریںاگلے ماہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالرز کی قسط مل جائے گی: وزیرِ خزانہ

اگلے ماہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالرز کی قسط مل جائے گی: وزیرِ خزانہ

by Admin
0 comments

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگلے ماہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالرز کی قسط مل جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد مئی کے وسط میں پاکستان آئے گا، نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے مشاورت جاری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کے بعد دیگر دوست ممالک سے نئی فنانسنگ کے حصول کا ارادہ نہیں، حکومت کمرشل فنانسنگ کے لیے کوشاں ہے، پاکستان دو طرفہ کی بجائے کمرشل فنانسنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مئی میں 25 کروڑ ڈالرز مالیت کا پانڈا بانڈ جاری کیا جائے گا، جس کے لیے اے ڈی بی اور ایشیائی انفرااسٹرکچر بینک نے گارنٹی دے دی، چینی حکام کے ساتھ بھی اس کے حوالے سے بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے دو تین برسوں میں مزید یورو اور سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باعث انرجی انفرااسٹرکچر متاثر ہوا ہے، علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں کھاد اور فوڈ سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ جنگ کے باوجود ترسیلات متاثر نہیں ہوئیں، یو اے ای سے ترسیلاتِ زر پر منفی اثر نہیں پڑا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00