Home اہم خبریںپارٹی میں فیصلہ سازی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں: سلمان اکرم راجہ

پارٹی میں فیصلہ سازی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں: سلمان اکرم راجہ

by Admin
0 comments

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی میں فیصلہ سازی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 اپریل کا جلسہ منسوخ کرنا پارٹی کا ٹھیک فیصلہ تھا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایک بین الاقوامی سفارتی سرگرمی میں حائل ہوں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کے ذریعے جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام بھیجا۔ کل اچکزئی صاحب کی سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی، میری بھی ہونی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جن لوگوں کو ذمہ داریاں دی ہیں ان کی عزت کرنا لازمی ہے۔ اچکزئی صاحب اور علامہ ناصر عباس کی رہنمائی میں ہم آگے بڑھیں گے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جلسہ ملتوی کرنے پر ہمیں سہولت کاری کا طعنہ دیا گیا، حکومتی وفد کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے علاج اور فیملی کی رسائی کا مطالبہ رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آخری اسٹیج پر حکومت کو دھمکی دینا مناسب نہیں سمجھا، سہولت کاری کی باتوں پر مجھے غم و غصہ ضرور تھا، علیمہ خان کے بارے جو کچھ میں نے کہا اس کا لہجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ  سہولت کاری کے الفاظ درست نہیں تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر کچھ ایشوز تھے ہم اس سے آگے بڑھ گئے ہیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سے کوئی تناؤ اور اختلاف نہیں۔ میں نے کہا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گی توتمام معاملات ان کے سامنے رکھوں گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00