Home اہم خبریںنائب وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

by Admin
0 comments

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے جس میں حالیہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے میں امن کیلئے مکالمے اور روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ 

نائب وزیر اعظم نے پاکستان کی امن کی کوششوں کےلیے سعودی عرب کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں ممالک نے خطے میں استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جہاں دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ پاکستان کی جانب سے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ 

فریقین نے رابطے میں رہنے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ پاکستان نے خطے میں استحکام کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00