Home اہم خبریںالٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

روزانہ کی خوراک میں الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا صرف 10 فیصد اضافہ ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

روزآنہ کے کھانے پینے میں آلو کے چپس کے ایک چھوٹے پیکٹ کے برابر الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے اضافے سے یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی کی بیماری کا خطرہ کئی گنا بڑھا سکتا ہے۔

یہ بات ایک نئی امریکی تحقیق میں سامنے آئی ہے، جس کے مطابق لوگ چاہے عام طور پر صحت بخش غذا ہی کیوں نہ کھاتے ہوں لیکن اگر اُن کی ڈائٹ میں 10 فیصد بھی کوئی الٹرا پروسیسڈ چیز ہے تو درمیانی اور بڑی عمر کے افراد میں توجہ کی کمی اور ڈیمینشیا کا رسک بڑھ جاتا ہے۔

امریکی ادارۂ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں بالغ افراد کی روزانہ کیلوریز کا تقریباً 53 فیصد حصہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے آتا ہے، جبکہ بچوں میں یہ شرح تقریباً 62 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 

سائنسدانوں کے مطابق یہ تحقیق دماغ پر الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کے ممکنہ نقصانات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے شواہد میں ایک اہم اضافہ ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00