Home اہم خبریںخلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، مجتبیٰ خامنہ ای

خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، مجتبیٰ خامنہ ای

by Admin
0 comments

مجتبیٰ خامنہ ای : فوٹو ایرانی میڈیا 

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، تہران اور خلیجی ہمسایہ ممالک کا مقدر مشترکہ ہے، خطے میں غیر ملکی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

قومی یومِ خلیج فارس کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے لیے ایک "نئے باب” کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران اس اہم آبی گزرگاہ کے لیے نئے انتظامی اصول نافذ کرے گا۔

اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جنگ کے بعد خلیج اور آبنائے ہرمز میں نئے مرحلے کی تشکیل ہو رہی ہے، 28 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد خطے میں تبدیلیاں ہوئیں، نئے مرحلے میں خطے کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال بدل رہی ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ خلیج اور آبی گزرگاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا، آبنائے ہرمز کے نئے نظام سے امن، ترقی اور معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز نہ صرف تہذیب و شناخت کا حصہ ہیں بلکہ عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور منفرد راستہ بھی فراہم کرتے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مغربی طاقتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ صدیوں میں یورپی اور امریکی قوتوں نے اس خطے میں بارہا مداخلت، بدامنی اور نقصانات پیدا کیے، جبکہ حالیہ امریکی و اسرائیلی حملہ اسی سلسلے کی تازہ مثال ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا کے کھوکھلے اڈے خود اپنی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے، دوسروں کو تحفظ دینا تو دور کی بات ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00