Home اہم خبریںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

by Admin
0 comments

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 3 روپے 88 پیسے کم کردی گئی، ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے 69 پیسے لیوی عائد کی گئی ہے، ڈیزل پر پہلے لیوی صفر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق جعلی خبریں گردش کررہی ہیں، کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00