Home انٹرٹینمنٹنماز کی پابندی کرتی ہوں، کسی غیر مسلم سے شادی نہیں کرسکتی: ریم شیخ

نماز کی پابندی کرتی ہوں، کسی غیر مسلم سے شادی نہیں کرسکتی: ریم شیخ

by Admin
0 comments

بھارتی اداکارہ ریم شیخ — فائل فوٹو  

بھارتی اداکارہ ریم شیخ شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

 ریم شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا اگر آپ کو کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے محبت ہوگئی تو معاملات پیچیدہ ہو جائیں گے؟

اداکارہ نے اس سوال کا بہت واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا کر ہی نہیں پاؤں گی کیونکہ میں بہت مذہبی انسان ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں اور اب میں نے روزے بھی رکھنا شروع کر دیے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے شادی کر سکوں گی۔

ریم شیخ نے بتایا کہ جب بھی مجھے زندگی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو میں سب سے پہلے اللّٰہ سے مدد مانگتی ہوں، میں اپنی زندگی کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں گزار سکوں گی جو اللّٰہ پر ایمان نہیں رکھتا۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کا ایک ایسے خاندان سے تعلق ہے جہاں ان کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں۔

ریم شیخ نے کم عمری سے ہی دو مختلف مذاہب کو بہت قریب سے دیکھا  اور جانا، ان کا شادی کے حوالے سے واضح مؤقف ان کی زندگی کے انفرادی سفر کی عکاسی کرتا ہے اور اب وہ خود اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00