Home اہم خبریںپاکستان میں صحافیوں کیخلاف واقعات میں ایک سال میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں صحافیوں کیخلاف واقعات میں ایک سال میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ

by Admin
0 comments

پاکستان میں صحافیوں کے خلاف واقعات میں ایک سال میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فریڈم نیٹ ورک کی اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق11 ماہ میں 142واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق آزادی صحافت کے لیے ماحول بدتر ہوتا جا رہا ہے، صحافیوں پر حملے، مقدمات، ہراساں اور سنسرشپ میں اضافہ ہوا ہے۔ 

فریڈم نیٹ ورک رپورٹ کے مطابق 30 صحافیوں پر پیکا اور پی پی سی کے تحت 36 مقدمات درج ہوئے، صحافیوں کے خلاف زیادہ تر مقدمات پنجاب میں درج ہوئے، پیکا ترامیم پر انسانی حقوق تنظیموں نے اظہار تشویش کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق حکومت پیکا کے غلط استعمال کی تردید کرتی رہی، تنقیدی آوازوں کے خلاف قانونی فریم ورک کا استعمال بڑھ گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے بعد صحافت مزید غیر محفوظ قرار دیدی گئی، پنجاب اور اسلام آباد صحافیوں کے لیے خطرناک ترین علاقے ہیں۔ صحافیوں کے خلاف 28 فیصد واقعات پنجاب اور اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹی وی چینلز کے صحافی سب سے زیادہ نشانہ بنے، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے صحافی بھی زد میں آئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00