Home اہم خبریںمعرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، عطاءاللّٰہ تارڑ

معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، عطاءاللّٰہ تارڑ

by Admin
0 comments

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، ملک کا وقار بلند ہوا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ہم بنیان مرصوص کی عظیم فتح کا جشن منانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان کی سلامتی ہمیں ہر چیز سے مقدم ہونی چاہیے۔

عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شاندار اسٹریٹجی بنائی، بھارتی جہاز ملبے کا ڈھیر بن گئے، بھارتی اینکرز کے چہرے اتر گئے، ہماری فضائیہ نے بھارت کے رافیل کو ڈھیر کردیا۔

عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،  پاکستان نے سفارتی اور جنگی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی، پاکستانی بہادر قوم ہے اور اپنی افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00