Home اہم خبریں2 ماہ کے دوران جِلدی امراض میں مبتلا 8 بچوں کی ہلاکت کے بعد جعلی عامل گرفتار

2 ماہ کے دوران جِلدی امراض میں مبتلا 8 بچوں کی ہلاکت کے بعد جعلی عامل گرفتار

by Admin
0 comments
تصویر بشکریہ جیو نیوز

رحیم یار خان کے علاقے سردار گڑھ میں دو ماہ کے دوران جِلدی امراض میں مبتلا 8 بچوں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے ایک جعلی عامل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر بابر کے مطابق ایک جعلی عامل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو خود ساختہ ادویات بچوں کے جسم پر لگاتا تھا اور والدین کو ڈاکٹروں کے پاس جانے سے بھی روکتا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقامی افراد لاعلمی کے باعث بچوں کا علاج پیروں اور حکیموں سے کروا رہے تھے جس کے باعث صورتحال مزید خراب ہوئی۔

دوسری جانب خسرہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00