Home اہم خبریںاسمارٹ واچز کو بیٹریوں سے چھٹکارا دلانے والا مٹیریل تیار

اسمارٹ واچز کو بیٹریوں سے چھٹکارا دلانے والا مٹیریل تیار

by Admin
0 comments

اس جدید دور میں سا ئنس داں جدت سے بھر پور چیز یں متعارف کروارہے ہیں۔اس ضمن میں چینی کی پیکنگ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک پولیمر بنایا ہے جو اس کے کھینچے جانے سے پیدا ہونے والی حرارت کو بجلی میں بدل دیتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسی اسمارٹ واچز بنانے میں مدد دے سکتی ہے جو خود کو توانائی فراہم کر سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جدید مٹیریل جو دیکھنے میں تو ربر بینڈ کی طرح لگتا ہے مؤثر طریقے سے اپنی الاسٹیسٹی کو بجلی میں بدل دیتا ہے۔ یہ مٹیریل تھرمو الیکٹرسٹی کے اصول پر کام کرتا ہے، جس کے مطابق حرارت بجلی میں ڈھل جاتی ہے۔ 

سائنس دانوں کے مطابق اب تک تمام اعلیٰ معیاری تھرمو الیکٹرک مٹیریل میں الاسٹسیٹی کے بجائے فلیکسیبلیٹی ( جس میں مٹیریل ٹوٹے بغیر کسی دوسری شکل میں ڈھل جاتا ہے) خصوصیت سمجھی جاتی تھی۔ 

فی الوقت اسمارٹ واچز جیسی پہننے والی ڈیوائسز کو بیٹریوں یا باقاعدگی کے ساتھ چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ نیا مٹیریل ڈیوائسز کو چارجنگ کے بغیر مسلسل توانائی فراہم کر سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00