Home انٹرٹینمنٹمشہور مصری گلوکار ہانی شاکر طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہور مصری گلوکار ہانی شاکر طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

by Admin
0 comments

ہانی شاکر— فائل فوٹو 

مصر کے معروف گلوکار ہانی شاکر طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’عربی گلوکاری کا شہزادہ‘ کہلائے جانے والے گلوکار صحت کے کئی پیچیدہ مسائل کی وجہ سے فرانس میں زیرِ علاج تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دورانِ علاج ابتدائی طور پر بہتری کے آثار ظاہر ہوئے لیکن پھر اچانک طبیعت دوبارہ بگڑنے لگی جس کے بعد اُنہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔

21 دسمبر 1952ء کو قاہرہ میں پیدا ہونے والے ہانی شاکر عرب دنیا کی سب سے نمایاں آوازوں میں سے ایک تھے اور عربی موسیقی کے لیے ایک اہم شخصیت تھے۔

انہوں نے بطور گلوکار اپنے کیریئر کا  باضابطہ طور پر آغاز 1972ء میں کیا تھا۔

ہانی شاکر نے اپنے پورے کیریئر کے دوران عرب دنیا کے معروف شاعروں اور موسیقاروں کے ساتھ مل کر 600 سے زیادہ گانے اور تقریباً 29 البمز جاری کیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00