Home اہم خبریںلبنان میں جنگ بندی ممکن نہیں، اسرائیل نے معاہدے پر عمل نہیں کیا: نعیم قاسم

لبنان میں جنگ بندی ممکن نہیں، اسرائیل نے معاہدے پر عمل نہیں کیا: نعیم قاسم

by Admin
0 comments
حزب اللّٰہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم—فائل فوٹو 

حزب اللّٰہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل کے باعث لبنان میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی ممکن نہیں، لبنان اب بھی مسلسل اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے۔

نعیم قاسم نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے کسی ایک نکتے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے حق میں ہے تاہم براہِ راست مذاکرات اسرائیلی وزیرِ اعظم کے لیے بلاجواز رعایت کے مترادف ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے مسلح مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق قصبہ شحور میں ہونے والے 1 حملے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق ضلع طائر کے علاقوں دبل اور قانا پر بھی اسرائیلی حملے کیے گئے جبکہ بنتِ جبیل میں زوطرالشرقیہ اور براشیت طائر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مسلسل حملوں کے باعث جنوبی لبنان میں صورتِ حال کشیدہ ہے اور شہری آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00