Home اہم خبریںبھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر کی وجہ سے پریشان

بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر کی وجہ سے پریشان

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر کی وجہ سے پریشان ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی دوستوں کی لیگ میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا، کھلاڑیوں کی دوستوں کی وجہ سے بورڈ اور لیگ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی پی ایل کے دوران پبلک میں کھلاڑیوں کی دوستوں کی حد سے زیادہ نقل و حرکت سے بھارتی بورڈ ناخوش ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہاردیک پانڈیا، یشسوی جیسوال، ایشن کشن اور ارشدیپ سنگھ اپنی دوستوں کے ساتھ گھومتے ہیں، کھلاڑیوں کی پارٹنرز ٹیم کی بس میں سفر کرتی اور ٹیم کے ہوٹل میں رہتی ہیں۔

گرل فرینڈز کلچر کو روکنے کے لیے بھارتی بورڈ نے قوانین بنانے کا آغاز کر دیا ہے، بھارتی بورڈ کو خدشہ ہے کہ یہ کہیں بڑا ایشو نہ بن جائے، کچھ پارٹنرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں جنہوں نے جوئے کی ایپس کی پروموشن بھی کی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ ماضی میں پارٹنرز اور کھلاڑیوں کے معاملات پولیس شکایات تک پہنچ چکے تھے، اب اس کلچر کو نہ روکا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، ٹیم کی بسوں کی آمد و رفت پارٹنرز کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

بورڈ آفیشل نے کہا ہے کہ آفیشل پارٹنرز کا بھارتی بورڈ میں کوئی قانون نہیں، اینٹی کرپشن یونٹ کو بتا دیا گیا ہے، بھارتی بورڈ کے اگلے اجلاس میں نئے قوانین سامنے لائے جائیں گے، قوانین کا اطلاق لیگ کے علاوہ بھارتی ٹیم پر بھی ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00