Home اہم خبریںاینٹی سیمیٹزم کیخلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر غور ہو گا

اینٹی سیمیٹزم کیخلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر غور ہو گا

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر آج ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کاروباری، ثقافتی اور پولیس کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس کا مقصد ملک میں بڑھتے ہوئے یہود دشمنی کے واقعات کے تدارک کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا ہے۔

وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ صرف اظہارِ یکجہتی کافی نہیں بلکہ معاشرے کے تمام شعبوں کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

حالیہ مہینوں میں اینٹی سیمیٹزم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جن میں گولڈرز گرین میں چاقو حملہ بھی شامل ہے جسے پولیس نے دہشت گردی قرار دیا ہے۔

اجلاس کے دوران مختلف شعبوں بشمول تعلیم، صحت، کاروبار اور پولیس کے نمائندے علیحدہ نشستوں میں مسائل اور حل پر غور کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کے تناظر میں ملکی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیں گے۔

حکومت نے یہودی علاقوں میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے 25 ملین پاؤنڈ کے اضافی فنڈز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت عبادت گاہوں، اسکولوں اور کمیونٹی مراکز کی حفاظت مضبوط بنائی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ اجلاس نفرت انگیزی کے بڑھتے رجحان کے خلاف اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00