Home انٹرٹینمنٹاداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کر لی

اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کر لی

by Admin
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

نمرہ خان کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں، انہوں نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے پیرس میں ہونے والی اپنی شادی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ گلابی لباس میں ملبوس دکھائی دیں جبکہ ان کے شوہر گرے سوٹ میں نظر آئے، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا ہے۔

اداکارہ نے ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی اپنی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت کیپشن بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ کہانی اللّٰہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللّٰہ کی برکت سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2020ء میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہو گیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00