Home اہم خبریںپاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 22 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 22 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود بڑھ گئیں۔

اپریل 2026ء میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 22 اعشاریہ81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اپریل میں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات 11 فیصد بڑھ گئیں۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 اعشاریہ 48 فیصد اضافہ ہوا۔ اپریل میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مارچ 2026ء میں 1 ارب 35 کروڑ ڈالر جبکہ اپریل 2025ء میں 1 ارب 22 کروڑ ڈالر تھیں۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی 2025ء تا اپریل2026ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 15 ارب 7 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 14 ارب 85 کروڑ ڈالر تھیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00