Home اہم خبریںفرضی آمدن پر ٹیکس غیر آئینی قرار، وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7 ای کالعدم قرار دے دیا

فرضی آمدن پر ٹیکس غیر آئینی قرار، وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7 ای کالعدم قرار دے دیا

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

فاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 7 ای کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے جائیداد کی فرضی آمدن پر عائد ایک فیصد ٹیکس ختم کر دیا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق حقیقی آمدن کے بغیر کسی شہری پر ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا، صرف جائیداد کی ملکیت کو آمدن تصور نہیں کیا جا سکتا، اس لیے سیکشن 7 ای آئین سے متصادم ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ یہ شق ابتداء ہی سے غیر قانونی تھی۔

سیکشن 7 ای فنانس ایکٹ 2022ء کے تحت متعارف کرایا گیا تھا جس کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی مالیت کا 5 فیصد فرضی آمدن تصور کیا جاتا تھا اور اس پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا جاتا تھا جو عملی طور پر جائیداد کی کل مالیت کا ایک فیصد بنتا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت نے متعدد درخواستیں منظور کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کی اپیلیں قبول کر لیں جبکہ ایف بی آر اور کمشنر ان لینڈ ریونیو کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے سیکشن 7 ای کے تحت جاری تمام نوٹسز اور کارروائیاں بھی کالعدم قرار دے دیں۔

اس سے قبل پشاور اور بلوچستان ہائی کورٹس سیکشن 7 ای کو غیر آئینی قرار دے چکی تھیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کی ذیلی شق دو کو کالعدم قرار دیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے بھی درخواستیں منظور کی تھیں تاہم بعد میں ڈویژن بینچ نے انہیں مسترد کر دیا تھا، جس کے خلاف ٹیکس دہندگان نے اپیلیں دائر کی تھیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00