Home اہم خبریںافغانستان اب بھی دہشتگردی کا سب سے بڑا مرکز ہے: امریکی رپورٹ

افغانستان اب بھی دہشتگردی کا سب سے بڑا مرکز ہے: امریکی رپورٹ

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

امریکا کی سالانہ انسدادِ دہشت گردی کی رپورٹ میں ایک بار پھر افغانستان کو عالمی دہشت گردی کے خطرات کا سب سے بڑا مرکز قرار دے دیا گیا۔

 امریکا نے القاعدہ اور داعش خراسان جیسے گروہوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

امریکی انسدادِ دہشت گردی 2026ء رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہونے والے ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو حملے کے صرف 43 دن کے اندر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایبی گیٹ حملے کے مرکزی ملزم کو پاکستان نے گرفتار کر کے امریکی حکام کے حوالے کیا تھا، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایبی گیٹ حملہ اگست 2021ء میں کابل ایئر پورٹ کے قریب امریکی انخلاء کے دوران ہوا تھا، جس میں متعدد امریکی اہلکار اور افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ میں القاعدہ اور داعش خراسان کو امریکا اور عالمی سلامتی کے لیے بدستور سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

امریکا نے اعلان کیا ہے کہ ان دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لیے ناصرف اپنی کارروائیاں تیز کی جائیں گی بلکہ شراکت دار ممالک کی معاونت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں شدت پسند تنظیمیں اب بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے باعث عالمی سیکیورٹی کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00