Home انٹرٹینمنٹشوبز شخصیات کو لباس کے انتخاب میں حدود کا خیال رکھنا چاہیے: فضا علی

شوبز شخصیات کو لباس کے انتخاب میں حدود کا خیال رکھنا چاہیے: فضا علی

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے پاکستانی اداکاراؤں کو مختصر لباس پہننے کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ماحول اور ثقافت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

حال ہی میں اپنے پوڈکاسٹ میں سوزین خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو لباس کے انتخاب میں حدود کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اداکاراؤں کو اپنی حدود برقرار رکھنی چاہئیں کیونکہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہیں، ہمیں اپنی ثقافت کو فالو کرنا چاہیے، اگر اداکارائیں بولڈ لباس پہنتی ہیں تو اسے اسلامی ریاست میں مناسب نہیں سمجھا جاتا، جس کے بعد تنازع اور تنقید جنم لیتی ہے کیونکہ لوگ اپنی اداکاراؤں کو اس انداز میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے سوزین خان کی پرانی بولڈ سوشل میڈیا ویڈیوز کا بھی ذکر کیا اور ان سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی وائرل بولڈ ریلز اب تک ڈیلیٹ کیوں نہیں کیں۔

 اس گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فضا علی پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان ہیں، جو اپنے ڈراموں اور مارننگ و رمضان ٹرانسمیشنز کے باعث شہرت رکھتی ہیں، حالیہ رمضان میں بھی وہ اپنی متنازع ویڈیوز کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00