Home اہم خبریںٹرمپ نے ایران کے جواب کو مسترد کردیا

ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مسترد کردیا

by Admin
0 comments

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جواب قابلِ قبول نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ابھی ابھی ایران کے نام نہاد "نمائندوں” کا جواب پڑھا ہے، مجھے یہ پسند نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول! اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ۔

اس سے قبل ‏امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کا جواب ثالث پاکستان کے زریعے واشنگٹن کو موصول ہو گیا ہے، ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز کا تفصیلی جواب بھجوا دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایران نے امریکا کا 20 سال تک یورینیم افزدوہ نہ کرنے کا مطالبہ مستردکردیا ہے جبکہ ایران کی جنگ بندی اور آبنائے ہرمز مرحلہ وار کھولنے کی تجویز ہے۔

ایران نے امریکی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران کی جوہری معاملات پر آئندہ 30 روز میں مذاکرات کی تجویز ہے، ایران نے جوہری تنصیبات ختم کرنے کا امریکی مطالبہ بھی مسترد کردیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00