Home اہم خبریںڈی آئی جی ساؤتھ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو خط لکھ دیا

ڈی آئی جی ساؤتھ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو خط لکھ دیا

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف مؤثر پراسیکیوشن کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ نے خط لکھ دیا، پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے قانونی کارروائی کی درخواست کر دی۔

خط کے متن میں لکھا ہے کہ انمول بلوچ عرف پنکی منشیات، اسلحے اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ہے، ملزمہ کے خلاف گارڈن اور بغدادی تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ ملزمہ کراچی میں منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات رکھتی ہے، پولیس نے ملزمہ کو عادی مجرم اور ہائی پروفائل ملزم قرار دیا ہے، پولیس ریمانڈ اور فول پروف پراسیکیوشن کے لیے خصوصی ٹیم مقرر کی جائے۔

خط میں ڈی آئی جی ساوتھ نے ملزمہ کی ضمانت کی مخالفت اور سزا یقینی بنانے کی سفارش بھی کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00