Home اہم خبریںپیپر لیک الزامات کی تحقیقات کرتے ہیں، انفرادی رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے، عظمیٰ یوسف

پیپر لیک الزامات کی تحقیقات کرتے ہیں، انفرادی رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے، عظمیٰ یوسف

by Admin
0 comments
 کیمبرج کی کنٹری ہیڈ عظمیٰ یوسف(فائل فوٹو)۔

کیمرج اے ایس لیول میں آج کا پرچہ لیک ہونے کے معاملہ پر کیمبرج کی کنٹری ہیڈ عظمیٰ یوسف نے کراچی میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیپر لیک ہونے سے متعلق تمام الزامات کی تحقیقات کرتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ہم پرچوں کے لیک ہونےکی انفرادی رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔ واقعی کوئی مسئلہ ہو تو ہم مناسب وقت پر اسکولوں کو آگاہ کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے صرف کیمبرج کے آفیشل بیانات پر اعتماد کریں، غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں، کیونکہ یہ طلبہ کے لیے بہت نقصان دہ ہوتا ہے۔ 

دریں اثنا آئی بی سی سی کے سربراہ غلام علی ملاح نے کہا کہ کیمبرج کا پرچہ آوٹ ہونے سے متعلق تصدیق نہیں کی، صرف کیمبرج انتظامیہ ہی اس کی تصدیق یا تردید کرسکتی ہے۔ 

غلام علی ملاح نے کہا کہ کیمبرج انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00