Home انٹرٹینمنٹدعا لیپا کی تصویر بغیر اجازت استعمال کرنے کا الزام، سام سنگ نے خاموشی توڑ دی

دعا لیپا کی تصویر بغیر اجازت استعمال کرنے کا الزام، سام سنگ نے خاموشی توڑ دی

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا کی جانب سے دائر کیے گئے 15 ملین ڈالرز کے مقدمے پر ردِعمل دیتے ہوئے الزامات کی تردید کر دی۔

برطانوی پاپ اسٹار دعا لیپا نے امریکی عدالت میں دعویٰ دائر کیا تھا کہ سام سنگ نے ان کی تصویر بغیر اجازت اپنے ٹی وی پیکجنگ پر استعمال کی، جس سے کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک اور پبلسٹی رائٹس کی خلاف ورزی ہوئی۔

سام سنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دعا لیپا کی تصویر 2025ء میں ان کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم  سام سنگ ٹی وی پلس کے ایک تھرڈ پارٹی کانٹینٹ پارٹنر کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔

کمپنی کے مطابق تصویر صرف اس یقین دہانی کے بعد استعمال کی گئی کہ تمام ضروری اجازتیں حاصل کر لی گئی ہیں، جن میں ریٹیل باکسز کے حقوق بھی شامل تھے۔

سام سنگ نے کہا ہے کہ دعا لیپا اور دیگر فنکاروں کے املاک کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور معاملے کے حل کے لیے گلوکارہ کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

مقدمے کے مطابق دعا لیپا کی قانونی ٹیم کا مؤقف ہے کہ 2024ء میں آسٹن کے ایک میوزک فیسٹیول کے بیک اسٹیج سے لی گئی تصویر کو امریکا میں فروخت ہونے والے ٹی وی باکسز پر بغیر اجازت استعمال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق دعا لیپا کی جانب سے اعتراض اٹھانے کے بعد سام سنگ نے متنازع پیکجنگ کی پروڈکشن روک دی تھی اور نیا ڈیزائن متعارف کرایا، تاہم بعد میں معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00