وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دوسرے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے، ایرانی ہمنصب سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے داخلہ نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے ملاقات میں ایران امریکا تنازع کے حل اور خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کی تعریف کی۔