Home اہم خبریںآئی جی خیبر پختونخوا کا دورہ بنوں، افسروں و جوانوں سے ملاقات، چوکی حملے کی رپورٹ طلب

آئی جی خیبر پختونخوا کا دورہ بنوں، افسروں و جوانوں سے ملاقات، چوکی حملے کی رپورٹ طلب

by Admin
0 comments
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید(فائل فوٹو)۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ضلع بنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ 

آئی جی کے پی نے تمام تھانوں اور چوکیوں کی دوبارہ سیکیورٹی آڈٹ کی ہدایت کی۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے پولیس چوکی پر حملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ 

انہوں نے اس موقع پر علاقے میں وسیع پیمانے پر کارروائیوں اور سرچ آپریشن کی ہدایت بھی کی۔ 

آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا، دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے چوکی کو نشانہ بنایا۔ 

آئی جی پی نے کہا کہ مستقبل میں ایسےحملوں کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔ 

آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ فورس کو اسلحہ، ٹیکنالوجی یا نفری کی کسی کمی کا سامنا نہیں ہونے دیں گے، ہیومن انٹیلی جنس مزید مضبوط بنانے کیلئے اسپیشل برانچ کو مستحکم کیا جا رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہیدوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00