Home اہم خبریںچاند نظر آنے کے امکامات زیادہ ہیں، کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

چاند نظر آنے کے امکامات زیادہ ہیں، کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

by Admin
0 comments

 

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد  کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے امکامات زیادہ ہیں،  ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت  جاری ہے، میٹ آفس میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو کے ماہرین شریک ہیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہونے پر عید سے متعلق اعلان کریں گے۔

دوسری جانب  وزارت مذہبی امور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں بھی جاری ہے،  جس کی صدارت مفتی ضمیر احمد ساجد کر رہے ہیں، لاہور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا ایوان اوقاف میں اجلاس جاری ہے۔

لاہور میں ہونے والے زونل کمیٹی اجلاس کی صدارت ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمٰن کر رہے ہیں،  زونل رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائےگی، ذی الحج کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00