Home اہم خبریںاسرائیل نے پھر غزہ کیلئے امداد لیجانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک لیا

اسرائیل نے پھر غزہ کیلئے امداد لیجانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک لیا

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی مشن میں شامل پاکستان کے سماجی کارکن سعد ایدھی سمیت متعدد بین الاقوامی کارکنوں کو اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا۔ 

سعد ایدھی، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے ہیں۔ سعد ایدھی ترکیہ کے شہر مارمارس سے ’فریڈم فلوٹیلا‘ کے قافلے کے ہمراہ غزہ روانہ ہوئے تھے۔

اس مشن میں دنیا بھر سے 500 سے زائد کارکن شریک ہیں جن کا مقصد غزہ تک انسانی امداد پہنچانا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں سعد ایدھی نے کہا کہ اگر یہ ویڈیو دنیا دیکھ رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انہیں اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انہیں وطن واپس لانا حکومتِ پاکستان کی ذمے داری ہے۔

سعد ایدھی کے مطابق بحیرۂ روم میں گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے کا جنگی بحری جہازوں کے ذریعے پیچھا کیا جا رہا تھا جبکہ ایک کشتی نے امدادی جہاز کو روک بھی لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ کو امداد پہنچانے کا یہ ایک پُرامن مشن ہے تاہم خدشہ تھا کہ بین الاقوامی پانیوں میں انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00