لاہور میں شہری پر تشدد اور رقم چھیننے کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں اور 5 خواجہ سراؤں پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم 5 خواجہ سراؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق کوٹ لکھپت میں خواجہ سراؤں نے قصور کے شہری پر تشدد کیا اور رقم چھین لی۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ڈرا دھمکا کر 11 ہزار روپے چھین لیے۔