Home انٹرٹینمنٹمہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کے رومانوی مناظر پر تنقید

مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کے رومانوی مناظر پر تنقید

by Admin
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ ایک بار پھر 8 سال بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں، دونوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہارر فلم زومبیڈ میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کا حال ہی میں رومانوی گانا زرا زرا ریلیز کیا گیا، جسے ثمر جعفری نے گایا ہے، گانے میں مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کی رومانوی کیمسٹری کو نمایاں کیا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

فلم کی تشہیری مہم کے دوران دونوں اداکار اس بات کا اعتراف بھی کرچکے ہیں کہ زومبیڈ ان کی اب تک کی سب سے زیادہ رومانوی فلم ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر فلم کے بعض رومانوی مناظر پر تنقید بھی سامنے آرہی ہے، کچھ صارفین نے ان مناظر کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے پاکستانی انڈسٹری پر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی نقل کا الزام عائد کیا۔

کچھ صارفین نے فلم کے رومانوی انداز کو ترک ڈراموں سے متاثر قرار دیا، جبکہ بعض نے اداکاروں کی عمر اور انداز پر بھی طنز کیا۔

دوسری جانب مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے دونوں اداکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری اور فلم کے منفرد ہارر و رومانوی امتزاج کو دلچسپ قرار دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00