Home اہم خبریںریسٹورنٹ میں 17 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 8 زخمی

ریسٹورنٹ میں 17 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 8 زخمی

by Admin
0 comments

ترکیہ کے جنوبی صوبے مرسین میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے، 17 سال کے حملہ آور نے ریسٹورنٹ میں فائرنگ کی۔

ترک میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مرسین صوبے کے ضلع ترسوس میں پیش آیا، جہاں ایک مسلح نوجوان نے پہلے ایک ریسٹورنٹ میں اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے ریسٹورنٹ کا مالک اور ایک ملازم موقع پر ہلاک ہوگئے۔ 

بعد ازاں حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے مزید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک چرواہا اور ایک ٹرک ڈرائیور بھی جان سے گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد گاڑی میں فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم کی شناخت اور حملے کے محرکات فوری طور پر سامنے نہیں آسکے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00