Home اہم خبریںملزم عمر خالد کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

ملزم عمر خالد کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

by Admin
0 comments

دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو دہلی فسادات سازش کیس میں ملزم عمر خالد کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

عمر خالد نے اپنے مرحوم چچا کے چہلم میں شرکت اور اپنی والدہ کی تیمارداری کے لیے 15 روزہ عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جن کی سرجری ہونا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمر خالد کے والد 71 برس کے ہیں اور اپنی اہلیہ کی دیکھ بھال کے قابل نہیں، جبکہ ان کی پانچ بہنوں میں سے چار شادی شدہ ہیں اور مختلف مقامات پر رہتی ہیں۔

وکیل ساحل گھئی نے عدالت کو بتایا کہ عمر خالد خاندان کے بڑے اور واحد بیٹے ہیں، اس لیے والدہ کی سرجری سے قبل اور بعد میں ان کی دیکھ بھال صرف وہی کرسکتے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپائی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ملزم اور دیگر شریک ملزمان کو عبوری ضمانت دی جاچکی ہے اور انہوں نے شرائط کی خلاف ورزی بھی نہیں کی، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر بار درخواست پر ضمانت دی جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ چچا کے چہلم میں شرکت ناگزیر نہیں اور اگر تعلق اتنا قریبی تھا تو درخواست چچا کی وفات کے وقت دائر کی جاتی، نہ کہ کافی عرصہ گزرنے کے بعد۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کی والدہ کی سرجری معمولی نوعیت کی ہے، جبکہ ان کی دیکھ بھال کے لیے والد اور بہنیں موجود ہیں، اس لیے عدالت کو عمر خالد کی رہائی کی کوئی معقول ضرورت نظر نہیں آتی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00