Home انٹرٹینمنٹبھارتی گلوکارہ اندر کور نہر میں مردہ حالت میں پائی گئی، شادی سے انکار پر 6 روز قبل اغواء کیا تھا

بھارتی گلوکارہ اندر کور نہر میں مردہ حالت میں پائی گئی، شادی سے انکار پر 6 روز قبل اغواء کیا تھا

by Admin
0 comments
فوٹوز: انسٹاگرام اندر کور 

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پنجابی گلوکارہ اندر کور مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق شادی سے انکار پر انہیں 6 روز قبل مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ان کی لاش نہر نیلون سے برآمد ہوئی، جسے اہلخانہ نے شناخت کیا۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سمرالا سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گلوکارہ کے بھائی جوتندر سنگھ کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ اندر کور 13 مئی کی رات تقریباً ساڑھے 8 بجے گھر سے فورڈ فیگو کار میں سامان خریدنے نکلی تھیں لیکن واپس نہیں آئیں۔

اہلخانہ نے شبہ ظاہر کیا کہ بھلور کے رہائشی سکھوندر سنگھ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر انہیں اغواء کیا۔ خاندان کے مطابق سکھوندر سنگھ اندر کور سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم گلوکارہ کی جانب سے رشتہ مسترد کیے جانے پر وہ رنجش رکھتا تھا۔

اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ ملزم کینیڈا سے پنجاب آیا، گلوکارہ کو اسلحے کے زور پر اغواء کیا، قتل کیا اور لاش نہر میں پھینک کر واپس کینیڈا فرار ہوگیا۔

خاندان نے پولیس کی کارروائی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 15 مئی کو سکھوندر سنگھ اور اس کے ساتھی کرمجیت سنگھ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود بروقت کارروائی نہیں کی گئی۔

جمال پور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بلبیر سنگھ نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اندر کور پنجابی موسیقی کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ تھیں اور سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت حاصل کررہی تھیں۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00