Home اہم خبریںگراؤنڈ میں جو کچھ ہوا ٹیسٹ کرکٹ میں چلتا رہتا ہے میرا نہیں خیال کوئی سیریس معاملہ ہوا ہے، اسد شفیق

گراؤنڈ میں جو کچھ ہوا ٹیسٹ کرکٹ میں چلتا رہتا ہے میرا نہیں خیال کوئی سیریس معاملہ ہوا ہے، اسد شفیق

by Admin
0 comments

اسد شفیق : اسکرین گریب 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اسد شفیق کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں جو کچھ ہوا ٹیسٹ کرکٹ میں چلتا رہتا ہے، میرا نہیں خیال کوئی سیریس معاملہ ہوا ہے۔

سہلٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ بیٹنگ یونٹ کے طور اچھا کم بیک ہوا، دوسری اننگز میں اچھی پارٹنرشپ ہوئی ہیں جسے ہم نے پہلے مس کیا، شان مسعود نیٹ پر بہت محنت کر رہے تھے اس اننگز میں وہ بہترین کھیلے، انہوں نے دباؤ کا اچھے انداز سے سامنے کیا اور شاٹس کھیلیں، جس طرح کی بیٹنگ ہو رہی ہے اور رضوان اور ساجد خان کریز پر ہیں ہم ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

اسد شفیق نے کہا کہ سعود شکیل فارم میں نہیں ہیں لیکن اس طرح کی صورتحال ہر بیٹر کو پیش آتی ہے ہمیں اس کو سپورٹ کرنا ہے ٹیسٹ کرکٹ میں اس کی پرفارمنس شاندار ہیں ہم اس کو اسپورٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں امید ہے کہ وہ اس وقت سے جلد نکلے گا۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہم اپنے بیٹرز سے امید لگاتے ہیں کہ وہ 100 کریں گے لیکن ہو نہیں رہے ہم سب اس پر کام کر رہے ہیں، محمد رضوان اگر سنچری کرتے ہیں تو یہ ٹیم کے لیے اچھا ہو گا، مجھے امید ہے کہ جس طرح کی بیٹنگ آج ہوئی ہے ہم جیت سکتے ہیں، اس کیلئے رضوان اور ساجد کی پارٹنرشپ لمبی جانا ضروری یے۔

اسد شفیق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے یہ بہترین وکٹ ہے جس سے اسپنرز اور فاسٹ بولرز کو مدد مل رہی ہے بیٹرز بھی شاٹس اچھے کھیل رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00