Home اہم خبریںایران کو بتایا سعودی عرب کیلئے جان حاضر ہے، اسحاق ڈار

ایران کو بتایا سعودی عرب کیلئے جان حاضر ہے، اسحاق ڈار

by Admin
0 comments

نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر واضح کردیا تھا کہ سعودی عرب کےلیے پاکستانیوں کی جان بھی حاضر ہے۔

بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر اسرائیل حملے کرتا تھا، جواب میں ایران مسلم ممالک پر حملے کر رہا تھا، وہ کہتے یہ تھے کہ امریکی اڈے ان کا ہدف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کوشش کی کہ یہ سب بند ہو، ساتھ ایران کو یہ بھی باور کروایا کہ سعودی عرب کے لیے پاکستانیوں کی جان بھی حاضر ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ فریقین کو باور کرایا کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب نو گو ایریا ہے، کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ اہم سنگِ میل ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ایران پر حملہ ہوا تو پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا، فریقین میں سیز فائر کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کوشش یہ ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان سیزفائر مستقل جنگ بندی پر ختم ہو، امت کے مفادات کا تحفظ پاکستان کی ترجیح ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، معرکۂ حق میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا، پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00