Home اہم خبریںمودی کی ناروے آمد، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا اوسلو پارلیمنٹ پر احتجاج، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید مذمت

مودی کی ناروے آمد، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا اوسلو پارلیمنٹ پر احتجاج، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید مذمت

by Admin
0 comments
—جنگ فوٹو 

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ناروے کے دورے کے موقع پر تحریکِ کشمیر ناروے، سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے اوسلو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں خواتین، مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں، اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک، اسلاموفوبیا، جبر اور ناانصافی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے اور عالمی برادری اس صورتِ حال کا فوری نوٹس لے۔

مقررین نے ناروے کی حکومت، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور نریندر مودی کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

احتجاجی تقریب میں مقررین نے بھارتی افواج کے مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق اور سیکولرازم کے حوالے سے مودی حکومت سے بات کرے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00