Home اہم خبریںلٹن داس اور محمد رضوان کے درمیان دوران تلخ جملوں کا تبادلہ

لٹن داس اور محمد رضوان کے درمیان دوران تلخ جملوں کا تبادلہ

by Admin
0 comments
فوٹو: اسکرین گریب

بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس اور پاکستانی بیٹر محمد رضوان کے درمیان دوران میچ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ 

سہلٹ ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں جب محمد رضوان 53 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے تو انہوں نے سائیڈ اسکرین کی جانب کسی شخص کی موجودگی کے باعث اپنا کھیل روک دیا تھا۔ 

اس دوران جب محمد رضوان نے سائیڈ اسکرین کے سامنے کسی کے کھڑے ہونے کی بات کی تو لٹن داس کہنے لگے کہ ’آپ وہاں کیوں دیکھ رہے ہو، یہاں بیٹنگ کرو۔‘

لٹن داس کی یہ بات سن کر محمد رضوان سیخ پا ہوگئے اور سائیڈ اسکرین پر موجود اس شخص کو حوالہ بناتے ہوئے کہا کہ ’تو یہ وہاں کیوں کھڑا ہے؟ یہ آپکا کا ہے یا میرا کام ہے؟‘

اس کے بعد محمد رضوان امپائر کی جانب چلے گئے اور انہیں لٹن داس کی جانب سے پریشان کرنے کی شکایت کرنے لگے۔ 

سہلٹ ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان نے 7 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے ہیں، جہاں محمد رضوان 75 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ پاکستان کو میچ جیتنے کےلیے مزید 121 رنز درکار ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00