Home اہم خبریںپاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 1 درجہ اور نیچے چلی گئی

پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 1 درجہ اور نیچے چلی گئی

by Admin
0 comments

فوٹو بشکریہ کرک انفو

بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں شکست پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ اور نیچے لے گئی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم اب آٹھویں نمبر پر چلی گئی، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز سے پہلے موجود ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پہلی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا ہے، میزبان ٹیم نے 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔

سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور یوں دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00