Home اہم خبریںمیٹا میں بڑے پیمانے پر چھانٹیاں، ملازمین کو 16 ہفتوں کی تنخواہ کیساتھ رخصت کر دیا گیا

میٹا میں بڑے پیمانے پر چھانٹیاں، ملازمین کو 16 ہفتوں کی تنخواہ کیساتھ رخصت کر دیا گیا

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے تقریباً 8 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جو کمپنی کی مجموعی افرادی قوت کا 10 فیصد بنتا ہے۔

میٹا کمپنی کے مطابق یہ اقدام اخراجات کم کرنے، ادارہ جاتی ڈھانچے کو مؤثر بنانے اور مصنوعی ذہانت پر بڑھتی سرمایہ کاری کے باعث کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں متاثرہ ملازمین کو 16 ہفتوں کی بنیادی تنخواہ بطور سیورینس دی گئی ہے جبکہ ہر مکمل ملازمت کے سال پر مزید 2 ہفتوں کی اضافی تنخواہ بھی دی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو 18 ماہ تک طبی سہولتوں کی کوریج فراہم کی جائے گی، دیگر ممالک میں ملازمین کو مقامی قوانین کے مطابق اسی نوعیت کے پیکجز دیے جائیں گے۔

کمپنی نے چھانٹیوں کے ساتھ ساتھ 7,000 سے زائد ملازمین کو نئی مصنوعی ذہانت ٹیموں میں منتقل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، اس طرح مجموعی طور پر تقریباً 20 فیصد افرادی قوت اس تبدیلی سے متاثر ہو گی۔

میٹا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی اب کم مینیجمنٹ اور چھوٹی ٹیموں کے ذریعے تیز رفتار فیصلے اور بہتر کارکردگی حاصل کرنا چاہتی ہے۔

کمپنی رواں سال مصنوعی ذہانت اور نئے ڈیٹا سینٹرز پر تقریباً 145 ارب ڈالرز تک خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں چھانٹیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکنالوجی کی صنعت میں 52,050 ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے جن میں مصنوعی ذہانت سے متعلق تبدیلیاں ایک بڑی وجہ بن کر سامنے آئی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00