Home اہم خبریںسالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 دن کی نرمی کی منظوری

سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 دن کی نرمی کی منظوری

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

سندھ کابینہ نے سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 دن کی نرمی کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یکم جون سے 15 جون 2026ء تک ماہی گیری کی اجازت ہو گی، محکمۂ لائیو اسٹاک و فشریز کی سمری کابینہ نے منظور کر لی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ سالانہ ماہی گیری پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ ہوتی ہے۔

کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آبی حیات کے تحفظ کے لیے ماہی گیری پر موسمی پابندی برقرار رہے گی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ماہی گیر برادری کے مطالبات پر 15 روزہ نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ 15 جون کے بعد ماہی گیری پر مکمل پابندی دوبارہ نافذ ہو گی۔

واضح رہے کہ مچھلی اور جھینگوں کی افزائشِ نسل کے باعث ہر سال جون اور جولائی میں ماہی گیری پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00