Home اہم خبریںہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری، درجۂ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری، درجۂ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

برطانیہ میں رواں سال کی پہلی شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جہاں مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے آج سے 6 روزہ ہیٹ ہیلتھ الرٹ نافذ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیر معمولی ٹھنڈ کے بعد اب موسم میں نمایاں گرمی دیکھی جائے گی، جنوبی، مشرقی اور وسطی انگلینڈ میں بھی شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

ادارے نے کمزور صحت والے اور بزرگ افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعے سے منگل تک درجۂ حرارت کم از کم 28 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں یہ 31 سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے۔

بدھ کے روز موسم میں کسی حد تک کمی آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لندن، ہوم کاؤنٹیز، ویسٹ مڈلینڈز، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئر لینڈ میں درجۂ حرارت 25 سے 28 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق 2050ء تک برطانیہ میں شدید گرمی کے خطرات میں 300 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے جس کے باعث عوام کو مستقبل میں زیادہ گرم موسم کا سامنا کرنے کی عادت اپنانا ہو گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00