Home اہم خبریںکوشش ہوگی ورلڈ کپ میں ٹاپ فور میں جائیں: عالیہ ریاض

کوشش ہوگی ورلڈ کپ میں ٹاپ فور میں جائیں: عالیہ ریاض

by Admin
0 comments
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستانی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں ٹاپ فور میں جائیں، ٹیم کی کارکردگی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پُرامید ہوں۔

لاہور میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ سے پہلے بھرپور تیاری کی جارہی ہے، نئی کھلاڑیوں کا انتخاب اچھا ہوا ہے پرفارم بھی اچھا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز اچھی کھیلی ہے تمام کھلاڑی متحرک ہیں۔ سینئر اور جونئیر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ میں ٹاپ فور میں جائیں، میں پُرامید ہوں کہ میں ٹیم کی کارکردگی میں اپنا حصہ ڈالوں گی۔

عالیہ ریاض نے کہا کہ تنقید ہوتی رہتی ہے، اچھا نہ کھیلیں تو تنقید ہوتی ہے، تنقید کو میں چیلنج لے کر کھیلتی ہوں۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آسان کچھ نہیں ہے، مائنڈ سیٹ تبدیل کیا گیا ہے کوچنگ اسٹاف نے بیک کیا ہے۔ پلان دیا گیا ہے کہ 12 اوورز میں 100 رنز کریں چاہے آؤٹ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ سامنے بڑی ٹیمیں ہیں ان کے مطابق پلان بنایا گیا اور تیاری کی گئی ہے۔ بھارت کے ایک میچ کا ذکر نہیں کروں گی، بھارت کا میچ بھی عام میچ کی طرح ہوتا ہے، میچ کوئی بھی ہو دباؤ ہوتا ہے۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ پاور ہٹنگ پر کام کیا ہے اس کے مطابق سلیکشن ہوئی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی توقعات پر پورا اتریں گی۔ آئرلینڈ کی سہ ملکی سیریز کا فائدہ ہوگا کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00