Home اہم خبریںسیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مزید 23 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مزید 23 خوارج ہلاک

by Admin
0 comments

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کے مزید 23 خوارج کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج میں خارجی سرغنہ جان میر عرف طور ثاقب بھی شامل ہے۔ جو سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔ وہ دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ حکومت نے خوارج سرغنہ کے سر کی قیمت مقرر کر رکھی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ خوارج کے زیر استعمال زیرِ زمین سرنگوں اور بنکروں کے ایک پیچیدہ نیٹ ورک کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز کو دتہ خیل، اسپن وام اور بنوں سمیت مختلف حساس علاقوں تک مزید توسیع دی گئی۔ اس کارروائی سے ان علاقوں میں سرگرم خوارج نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00