Home اہم خبریںامریکا میں سیاسی ہلچل، ڈیموکریٹس کا ایران جنگ روکنے کیلئے نئی قرارداد لانے کا اعلان

امریکا میں سیاسی ہلچل، ڈیموکریٹس کا ایران جنگ روکنے کیلئے نئی قرارداد لانے کا اعلان

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

امریکا میں ایران جنگ کے معاملے پر سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا، ڈیموکریٹ رہنما اور سینیٹر  چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جنگ کو غیر قانونی اور مہنگی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں سینیٹر چک شومر نے کہا کہ ٹرمپ امریکی عوام کو بغیر کسی واضح مقصد اور حکمتِ عملی کے ایک غیر قانونی جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ڈیموکریٹس اس ہفتے وار پاورز ریزولوشن پر ساتویں بار ووٹنگ کرائیں گے تاکہ ایران کے خلاف کارروائیوں سے امریکی فوج کو واپس بلایا جا سکے۔

اپنے بیان میں شومر نے کہا کہ مہنگائی اور موجودہ افراتفری ختم کرنے کا بہترین طریقہ اس غیر قانونی جنگ کا خاتمہ ہے، اگر ریپبلکنز نے ہماری قرارداد کی مخالفت کی تو وہ ٹرمپ کی جنگ کی ذمے داری بھی اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی قانون کے تحت وار پاورز ریزولوشن صدر کو کانگریس کی منظوری کے بغیر طویل جنگ جاری رکھنے سے روکنے کے لیے بنایا گیا تھا، جس کے مطابق 60 روز بعد کانگریس کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔

ڈیموکریٹس کی جانب سے اس قرارداد کو کئی بار منظور کرانے کی کوششیں ناکام رہی ہیں کیونکہ کانگریس میں ریپبلکنز اکثریت میں ہیں اور ووٹنگ اکثر جماعتی بنیادوں پر تقسیم ہو جاتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00